Monday, July 9, 2018

How To Care Baby Chicks At Your Home In Urdu اردو


اسلام علیکم  آج میں آپ کو بتاوں گا کہ آپ  اپنے چوزوں کی حفاظت کیسے کریں۔ اکثر ہم  چھوٹے چوزے بہت شوخ اور محبت سے خریدتے   ہیں۔ لیکن ہمیں ان کی دیکھ بھال کرنے کا ٹھیک طریقہ معلوم نہیں ہوتا اور ہمارے چوزے جلد ہی مر جاتے ہیں۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے  ہیں جو کہ جانوروں سے کافی دلی وابستگی رکھتے ہیں اور اگر ہمارا  pet مرجاے تو ہم بہت زیادہ اُداس ہو جایا کرتے ہیں۔ لیکن اب انشاءاللہ ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ میں آج آپ کو چوزے پالنے کا ٹھیک طریقہ بتاوں گا۔ جو طریقہ  میں بتا رہا ہوں یہ گھریلوں  دیسی طریقہ ہیں اس میں ویکسینیشن اور فیڈ وغیرہ کی بات نہیں ہوگی کیونکہ میں اِس کہ خلاف ہو ۔۔۔۔
   میرے  طریقوں  میں محبت  زیادہ ہیں ۔۔

طریقے درج زیل ہیں :

چوزے خریدتے ہوےّ احتیاط

جب چوزے خریدنے جائے تو اچھی طرح تسلی کر لے کہ چوزا کمزور نہ ہو ہمیشہ صحت مند چوزوں کا انتخاب کرے۔ چوزا  وہ والا لے جو آپ کو بھاگتا ہوا چست اور صحت مند نظر آئے۔ اکثر پھیری والا ہمیں بیمار چوزا دے کر چلا  جاتا ہے اور پھر ہمیں بعد میں اسکا اندازہ ہوتا ہے ۔ اسلئے کچھ بھی خریدتے ہوئے چیزوں پر غور کرنا  چاہئے ۔

انکیوبیٹر سے چوزے نکالنا


جب  ہم خود  گھر میں مشین  سے چوزے نکالتے  ہیں تو ہمیں چاہئے  کہ 3 گھنٹے تک چوزوں  کو مشین میں ہی رہنے دیں  تا کہ وہ اچھی طرح خشک ہو  جائے۔ اگر زیادہ دیر چوزا مشین  میں رہے گا تو اس کے گردے سکڑ جاے  گے اور چوزا زیادہ دن زندہ نہیں رہ پائے  گا۔ انکیوبیٹر کی گرمی بہت دیر چوزے نہیں برداشت  کر پاتے اس لیے جب وہ انڈے سے نکل کر خشک ہو جاے  تب ان کو وہاں سے نکال کر کسی کاٹن کے ڈبے میں رکھئے ۔ اور اُس  ڈبے کو اپنے روم ٹمپریچر میں رکھےً ۔۔ اگر آپ کے پاس بروڈر ہے تو  اُسی میں رکھے ۔۔

مرغی کے چوزے


اگر  آپ کی  مرغی عمر میں بڑی ہے تو وہ اپنے  بچوں کو خود اچھی طرح سمبھال سکتی ہیں۔  بڑی مرغیوں کو چوزے پالنے کا طریقہ پتہ ہوتا ہے  وہ بچوں کے لیے کھانا بھی ڈھونڈتی ہے اور ہر طرح سے بچوں کا  خیال کرنا جانتی ہے اس لیے ہمیں بڑی مرغیوں کے حوالے سے پریشان نہیں  ہونا چاہے کیونکہ وہ سب جانتی ہے۔ اگر آپ کی مرغی پہلی دفعہ کڑک ہوئ  ہے تو اس مرغی کو زیادہ  تجربہ نہیں ہوتا نہ انڈوں پہ  بھٹنے کا نہ چوزوں حفاظت کا۔۔ اچھا اگر آپ کی مرغی نے پہلی دفعہ چوزے  نکالے ہیں تو آپ کو پھر ہوشیار رہنا ہوگا ۔ کیونکہ جب مرغی پہلی دفعہ ماں بنتی ہے تو وہ کافی  پریشان ہوتی ہے اسے سمجھ نہیں آتا کے کیا کرے اور وہ غلطی سے بچوں کے اوپر چڑھ جاتی ہیں جس کی وجہ سے بچے مر بھی جاتے ہیں لہذا پہلی دفعہ کم انڈوں پہ ہی بٹھائے۔ میں اپنی مرغی کو پہلی دفعہ 5 انڈے دیتا ہوں اس طرح مرغی کو  پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ پہلی دفعہ مرغی اپنے چوزوں کو ٹھیک طرح کھلا نہیں پاتی اور بچوں کا خیال نہیں رکھ سکتی اسلئے ہمیں ان پر نظر رکھنی پڑتی ہیں اور ہم ان کا خیال تب ہی رکھ پاتے ہیں جب ہمیں اپنے چوزوں سے محبت ہو ۔۔

رکھنے کی جگہ

آپ  تو جانتے  ہی ہیں چھوٹے  چوزے بہت نازک  ہوتے ہیں اس لیے ان کے   لیے اچھی اور مناسب جگہ کا  انتخاب کرنا چاہئے۔ ان کو کاٹن  کے ڈبے میں رکھنا چاہئے۔ کاٹن کے ڈبے میں چوزے بہت اچھی طرح  پروان چڑھتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں چوزوں کو ڈبے میں ڈال اوپر سے ڈبے کو کھلا رکھئے تا کہ ان کو ہوا لگتی رہے۔ چوزے جب ایک دن کے ہو تو ان کو  ڈبے میں اس طرح سے رکھئے کہ ان کو ہوا بھی لگے یعنی روم ٹمپریچر میں رکھئے ۔ جب چوزے دو ہفتے کے ہو جائے پھر ان کو کھلی جگہ رکھئے تا کہ وہ  بھاگ دوڑ کر سکے اپنی نگرانی میں ان کو کھلی جگہ چھوڑ دے اس طرح سے ان کی بہتر نشونما ہوگی۔ بلی ، چیل ، کووں کی نظر سے بچائے ۔
جب آپ چوزوں کو ڈبے میں رکھے تو ڈبے میں باریک گھاس ڈال دے یا  پھر بھوسا ڈالے اس سے چوزوں کو سردی نہیں لگے گی اور ان کے پاوں  بھی نہیں پھسلے گے۔ بار بار پاوں پھسل جانے سے ان کے نازک پاوں  ٹوٹ جاتے ہیں۔

خوراک

پہلے  دن چوزے  کھانا نہیں  کھا سکتے کیونکہ  ان کو سمجھ نہیں آتا  کہ کیسے کھاتے ہیں جب  وہ کھانا چاہتے ہیں تو باجرا   ان کے منہ سے گر جاتا ۔۔۔ اس وجہ سے  چوزوں کو پہلے دوسرے دن باریک باجرا دے  یا کوئی لیکویڈ چیز دے تا کہ ان کے پیٹ میں کچھ تو جاے   نا یار ۔۔
ایک ہفتے میں چوزے  سب کچھ کھانے کے قابل  ہوتے ہیں پھر ان کو باجرے کے علاوہ  ابلے ہوئے چاول ، کچی سبزیاں باریک کاٹ  کے ، لہسن اور پیاز تو لازمی باریک کدوکش   کر کے ضرور دے اس سے چوزے کبھی بیمار نہیں ہوتے ۔   ہو سکے تو مکھی مار مار کر چوزوں کو کھلاے اس سے بھی  بہت فائدہ ہوتا ہیں ۔۔۔
گرمیوں  کے موسم  میں گڑ کو  پانی میں حل  کر کے ضرور دے  اس سے مرغیوں اور  چوزوں کو گرمی نہیں  لگتی اور ٹھنڈک محسوس  ہوتی ہیں ۔۔۔
چوکر سے چوزے جلدی بڑے ہوتے ہیں ۔۔۔۔ مچھلی  کی دکان سے مچھلیوں کی آنتڑیاں لے اور اس اُبال  کر چوزوں کو دے ۔

کھانا دینے کا طریقہ

کھانے  کے لیے  آپ چوزوں کے  لیے مارکیٹ سے  برتن لے جو اکثر  پولٹری فارم میں استعمال  ہوتے ہیں ۔۔ یا آپ خود اس طرح  سے کوئی انتظام کر لے جس سے کھانا   ذایعہ نہ ہو ۔۔ آپ ایک گہرے برتن میں ان  کو باجرا ڈال کر دے تا کہ چوزے اس میں پاوں  مار کر باجرے کو باہر نہ گرا سکے ۔۔ چھوٹے چوزے کے  پاس پانی ہر وقت نہ رکھے ورنہ وہ صرف پانی ہی پینے  لگ جاتے ہیں اور کھانا نہیں کھاتے بار بار پانی پینے سے چوزوں  کا پیٹ پھول جاتا ہیں اور پھر پانی منہ سے باہر آنے لگتا اس  وجہ سے چوزے مرتے ہیں ۔ لہذا آپ اپنے چوزوں کو ٹائم سے
پانی  دے گرمی  کے دنوں میں  دن میں تین بار  ان کے لیے پانی کافی  ہوتا ہیں ۔۔

بیماری سے بچاوں


کسی بھی بیماری سے بچانے کے لیے صفائی ضروری ہے ۔ جب چوزے ڈبے میں رکھے تب بھی روز اس ڈبے کے صفائی کرے  ۔۔۔ پھر جب چوزے بڑے ہو جاے اور ان کو دڑبے کھڑے میں رکھے تب بھی اس کی صفائی کرے کیونکہ جیسے ہم گندگی  میں نہیں رہ پاتے ویسے ہی مرغیاں اور چوزے بھی گندگی میں نہیں رہ سکتے ۔۔۔
لہسن اور پیاز چوزوں کو ضرور دے اس سے وہ کبھی بیمار نہیں ہو گے۔ چوزوں کو بڑی مرغیوں سے بچاے اگر مرغیاں اِن کو مارے گی تو یہ بیمار ہو گے۔


اکثر  چوزوں کی  بیٹ اُن کے  پیچھے لگ کر سوکھ  جاتی ہیں جس کی وجہ  سے بیٹ کا راستہ بند  ہو جا تا ہے اور چوزے مر  جاتے ہیں۔۔ اس سے بچنے کے  لیے آپ چوزوں کے پیچھے ہر وقت   سرسوں کا تیل اُن کے پیچھے گلاے  رکھے ۔۔۔


چوزوں کو بار بار نہیں پکڑنا چاےَ صرف ضرورت کی وقت پکڑے۔ چوزوں کو اِس طرح پکڑے جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے ۔۔۔


اگر آپ کو ہماری یہ پوسٹ اچھی لگی ہے اور آپ کچھ جاننا چاہتے ہیں تو براےَ مہربانی اپنی راےَ کا اظہار کریں۔۔۔

23 comments:

  1. Achi post hai or main ati rho gi ap kay blog pe. Thankio

    ReplyDelete
  2. Bht informative post ha bhai, jazak Allah

    ReplyDelete
  3. great work. Well-researched article. Keep it up!

    ReplyDelete
  4. Bohat achi information hai ye good work keep it up brother😊

    ReplyDelete
  5. Wow That's nice. I Just Want To Know That How We Take Care Of Parrot's chicks

    ReplyDelete
  6. Plz apna whatsapp nmbr send karin g 03165850142

    ReplyDelete
  7. ماشاء الله زبردست معلومات

    ReplyDelete
  8. بہت اچھی معلومات ہیں۔ اگر دو دن کے چوزے سست ھو رہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟ انکوبیٹر سے نکلے ہیں۔

    ReplyDelete